کرینہ کپور کے کونسے کردار نے دنانیر کو بہت متاثر کیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاوری گرل کے نام سے پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی دنانیر مبین نے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کردیا۔تین جملوں پر مبنی اپنی ویڈیو سے رات و رات پاکستان سمیت دُنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نےحال ہی میں دنانیر مبین نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں دنانیر نے کہا کہ ’میں بچپن سے ہی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تمام فلمیں بڑے ہی شوق سے دیکھتی ہوں۔‘دنانیر نے کہا کہ ’شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرینہ کپور کا کردار ’پُو‘مجھے پسند ہے اور اس کردار نے مجھے بہت متاثر بھی کیا ہے۔‘پاوری گرل نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دُنیا بھر میں موجود کرینہ کپور کے تمام مداحوں کو اُن کا کردار ’پُو‘ بہت اچھا لگتا ہے۔‘اُنہوں نے کرینہ کپور کے بیٹوں کے حوالے سے کہا کہ ’کرینہ کپور کا بڑا بیٹا تیمور ماشاءاللّہ بہت خوبصورت ہے اور مجھے اُمید ہے کہ چھوٹا بیٹا بھی بڑے بھائی کی طرح پُرکشش ہوگا۔‘دنانیر جنہوں نے اپنی وائرل ویڈیو سے پاک بھارت کے نامور فنکاروں کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’اگر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاوری ویڈیو بنائی اور مجھے کوئی پیغام بھیجا تو میں خوشی سے پاگل ہوجاؤں گی۔‘پاوری گرل نے مزید کہا کہ ’مجھے تمام بالی ووڈ اداکاروں کی پاوری ویڈیوز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔‘دنانیر مبین مقبول کیسے ہوئیں؟گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہےدنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر