افغانستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، امریکی صدر نے فیصلہ کر لیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ایک اور حملے کا خطرہ ہے، دہشتگرد اگلے24 سے 36 گھنٹے میں ایک اور حملہ کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورت حال بدستور خطرناک ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کی ٹیم نے کابل میں ایک اور حملے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔امریکی صدر کو دی جانے والی بریفنگ میں امریکی کمانڈرز نے واضح طور پر بتایا تھا کہ افغانستان میں داعش کے خلاف حملوں کے لیے مؤثر وسائل ان کے پاس موجود ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند روز افغانستان میں سب سے زیادہ خطرناک ہوں گے۔کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ گزشتہ روز کیے جانے والے بم دھماکوں کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ مجرمان کو نہیں چھوڑیں گے اور پیچھا کر کے نشانہ بنائی گے۔ان کا کہنا تھا کہ کابل بم دھماکوں کے مجرمان کو نہیں بھولیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر