شازیہ مری کا پی ڈی ایم کے کل منقعد ہونے والے جلسے میں خواتین کے آنے پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز و رکن قومی اسیمبلی شازیہ عطا مری نے پی ڈی ایم کے کل منقعد ہونے والے جلسے میں خواتین کے آنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہارکیا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف مردوں کے لیے نہیں ہے، جمہوریت کی جدوجہد اور حصول میں خواتین کا بڑا اہم کردار رہا ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک خواتین نے جمہوریت کی جدوجہد میں پیش قدم رہ کر قربانیاں دیں اور محنت کی اور آج پی ڈی ایم کے اعلان سے پاکستان میں موجود جمہوری سوچ رکھنے والے لوگوں کو بہت ٹھیس پہنچی ہے ۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہمیں یہ امید نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے اس قدر انتہا پسندی کی طرف لے جائے گی اور مزید کہا کہ پی پی پی عورتوں کی جدوجہد اور انکی محنت و کوشش کو سراتی ہے پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہاراور اسکی مذمت کرتے ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر