لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا 3افغان دہشتگرد گرفتار، ہدف بھی سامنے آگیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) کاؤنٹر ٹیرارزم کے سکیورٹی اہلکاروں نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضے سے آئی ای ڈی، دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کا ہدف فرقہ واریت پھیلانا تھا۔رواں ماہ کے آغاز پر بھی سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاککر دیا تھا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور دہشت گرد افغان شہری تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 3 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب افغانستان سے ہجرت کر کے پاکستان پہنچنے والے بیس ہزار افغان مہاجرین کو وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ٹھہرانے کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت نے افغان مہاجرین کو لاہور میں ٹھہرانے کا عمل روک دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کے لئے لاہور کی تین سرکاری یونیورسٹیز کے سب کیمپس کے ہاسٹل خالی کروانے کا فیصلہ کیا تھا، ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کیمپس، گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کالا شاہ کاکو سب کیمپس اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کالا شاہ کاکو سب کیمپس شامل تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان یونیورسٹیز کے ہاسٹل میں مقیم طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے بھی ہاسٹل خالی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر