طالبان کی عوام کو ایک ہفتے میں سرکاری املاک اور ہتھیار جمع کرانے کی ہدایت

کابل(نیشنل ٹائمز)افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل کے عوام سرکاری مکان، گاڑیاں اور ہتھیار واپس کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے باشندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر سرکاری گاڑیاں ، ہتھیار ، گولہ بارود اور دیگر سرکاری اشیاء طالبان سے وابستہ افراد کے حوالے کردیں۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد اگر لوگوں سے یہ چیزیں برآمد ہوئیں تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی۔دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کے دوران طالبان کے ایک اور ترجمان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے کہا ہے کہ خواتین کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔ افغانستان کی پبلک ہیلتھ وزارت نے کابل سمیت ملک بھر میں ان تمام خواتین کو ڈیوٹی پر واپس آنے کا کہا ہے جو صحت کے شعبے میں کام کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ طالبان نے امریکا سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر