افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

کابل / واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا نے افغانستان میں ڈرون حملہ کرکے کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے ممکنہ منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے افغان صوبے ننگر ہار میں ایک چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے، گاڑی میں 2 افراد سوار تھی جن میں سے ایک ممکنہ طور پر کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ جب کہ دوسرا اس کا دوست تھا۔ حملے میں دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے افغانستان میں کئے گئے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ڈرون حملے میں ہدف کا تعلق کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے تھا۔واضح رہے کہ 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 70 سے زائد افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے دروازوں سے دور رہنے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر