ایک دفعہ پھر چیئرمین سینٹ الیکشن میں سینٹر کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کون بنے گا چیئرمین سینٹ ؟بڑے ایوان کیلئے بڑا معرکہ شروع ہو چکا ،سینٹ الیکشن میں چیئرمین سینٹ کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ،جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔پریذائیڈنگ افسرمظفر حسین شاہ نے پولنگ سے قبل تمام اراکین کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے واضح ہدایات دیں ،انہوں نے کہا یقینی بناؤں گا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں،پریذائیڈنگ افسر نے تحفظات دور کرنے کیلئے بیلٹ باکسز کو کھول کر دکھا یا ،بیلٹ باکسز کھول کر دکھانےکے بعد سیل کردیے گئے،مظفر حسین شاہ کا کہناتھا کہ پولنگ کا عمل 5 بجے تک جاری رہے گا ،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نئے چیئرمین سینیٹ کروائیں گے۔چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ صادق سنجرانی حکومتی امیدوار ہیں،پولنگ سے قبل پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اپوزیشن چیمبر میں آئے اور نون لیگی رہنماؤں اور سینیٹرز سے ملاقات کی۔ایک دفعہ پھر چیئرمین سینٹ الیکشن کیلئے بھی ایک سینٹر احمد خان کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا ،لیکن پریذائیڈنگ افسر کی ہدایات کے مطابق انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے الگ سے ملاقات اور مشاورت کی،پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کے سینیٹرز اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر