سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون، افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہء خیال۔وزیر خارجہ نے افغانستان میں انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانوں کی سماجی، اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے۔انھوں نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری معاونت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس نے افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر