ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی، چئیرمین نادرا طارق ملک کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین نادرا طارق ملک کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ۔ملاقات میں چیئرمین نادرا نے بتایا کہ10فیصد غیر رجسٹرڈ خواتین کا فرق ختم کرنے کے لئے نادرا کےتمام 688 دفاتروں پر خواتین کے لئے مخصوص ون ونڈو کاؤنٹر بنا رہے ہیں، خواتین عملے پر مبنی نئے سینٹرز کا قیام کیا جا رہا ہے اور ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی۔ جمعہ کے دن کو مختص کردہ 258 نادرا دفاتر میں صرف خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ خواتین کی رجسٹریشن میں نقل و حرکت کے مسائل کے پیش نظر نادرا نے 90 جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل رجسٹریشن وینز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح پچھلے ھفتہ وزیراعظم پاکستان نے کیا۔ دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعےخواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹر کیا جائے گا: چیئرمین نادرا کی گورنر پنجاب کو یقین دہانی۔اقلیتوں، عمر رسیدہ افراد معذور، قوت گویائی سے محروم افراد اور خواجہ سراؤں کے لیئے ایک ون ونڈو کاؤنٹر مختص، ایکسپریس رجسٹریشن سروس کا آغاز کیا جائے: گورنر پنجاب چیئرمین نادرا نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں بتایا کہ معذور افرار کے لیئے بھی نادرا خاص اقدامات اٹھانے جا رہا ہے جس میں نئی بھرتی میں کوٹہ کے نفاذ کو یقینی بنانا اور رجسٹریشن میں آسانیاں پیدا کرنا شامل ہے۔تمام نادرا دفاتر میں ویل چیئر اور ریمپ کا بندوبست کر دیا گیا ہے: چیئرمین نادرا



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر