بھارت جلد ہماری حکومت چلانے کی قابلیت جان لے گا، طالبان

کابل(نیشنل ٹائمز)طالبان کے رہنما اور قطر میں مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن شہاب الدین دلاور نے کہا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان میں سب کو نمائندگی دی جائے گی، بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان با آسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے ، پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے ،انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح وبہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا افغانوں نے ملک کو تقسیم کرنے اور تباہ کن جنگ میں مبتلا ہونے کی سازشوں کو ناکام بنا دیا،دنیا ہمارے اتحاد ، امن و سلامتی اور پرامن زندگی پر حیران ہے ۔دریں اثنا لویہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانوں نے کسی کے بھی سامنے نہ جھکنے کی تاریخ دہرائی ہے اور عالمی سپرپاور اور اس کی اتحادی نیٹو فورسز کو شکست دی ہے ، انہوں نے کہاکہ یہ ان ہزاروں افغان باشندوں کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا جنہوں نے اپنے ملک کو غیر ملکی قابض قوتوں سے آزاد کرانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ لویہ جرگہ میں صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والے مشیران اور سیاسی رہنماں نے شرکت کی، جنہوں نے نئی آنے والی حکومت کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ،طالبان رہنما نے کہاکہ 15 اگست سے افغانستان میں امن بحال کر دیا گیا ہے تاہم ہمیں اب آگے چیلنجز درپیش ہیں اور افغا نوں کے تمام طبقات کو ملکی امن و استحکام کیلئے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی گروپ اکیلا حکومت نہیں کرسکتا ۔ نئی حکومت میں افغانوں کے تمام طبقات کی نمائندگی ہوگی اور تمام طبقات جنگ زدہ اس ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کام کریں گے

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر