محکمہ موسمیات کی جمعہ کی شام سے بدھ کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے جمعہ کی شام سے بدھ کے دوران بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے اور ان بارشوں کے بعد حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، تاہم پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں 27 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ ،نگر، گانگچھے اورکھرمنگ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران کوہستان، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفر آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرنوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، 30 اگست کی رات سے یکم ستمبر کے دوران ٹانک، کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خانیوال، ملتان، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ڑوب، موسی خیل، زیارت اور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، پیر یا منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر