پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کیلئے منفعت کا باعث ہو گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو

اشک آباد(نیشنل ٹائمز ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات کی جس میں ترکمانستان کے سینیئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔ اسکے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ بھی کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کے حوالے سے یکساں طور پر منفعت کا باعث ہو گا۔ واضح رہے کہ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے وزیر خارجہ کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر علاقائی سطح پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر