مغربی ممالک کی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی سخت ہدایت

نیو یارک / سڈنی(نیشنل ٹائمز): مغربی ممالک نے دہشت گردی کے پیش نظراپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔افغانستان میں طالبان کوقبضہ حاصل کرنے کے بعد مغربی ممالک نے دہشت گردی کے پیش نظراپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ اس متعلق امریکا، آسٹریلیا اوربرطانیہ نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے ہوائی اڈے پر کسی طور نہ جائیں اور جتنا ہوسکے وہاں سے دوررہیں۔ اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا شہری محفوظ مقام پجائیں اورہماری جانب سے مزید ہدایات کا انتظارکریں۔افغان طالبان کی جانب سے مغربی ممالک کو31 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کووہاں سے نکال لیں۔اس متعلق امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ طالبان نے ڈیڈ لائن کو بڑھانے کی مخالفت کی ہے تاہم انہوں نے وعدہ کے مطابق غیرملکیوں اورافغان شہریوں کو31 اگست کے بعد بھی ملک چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔ جس کے بعد مغربی ممالک 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر