شیخ الحدیث مولانا یاسین صابر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال فرما گئے

ملتان (نیشنل ٹائمز)شیخ الحدیث مولانا یاسین صابر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال فرما گئے،آپ بیک وقت ملتان کے تین بڑے جامعات کے شیخ الحدیث تھے،کئ عشروں سے حدیث مبارکہ کی تدریس کی سعادت حاصل تھی،ہزاروں علماء نے آپ سے استفادہ کیا،ناظم اعلیٰ وفاق المدارس ورئیس جامعہ خیرالمدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے شیخ الحدیث مولانا یاسین صابر کی رحلت کو عملی حلقوں کے لیے سانحہ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ مولانا یاسین صابر بیک وقت ملتان کے تین صف اول کے مدارس میں حدیث مبارکہ کی تدریس فرما رہے تھے،مولانا یاسین صابر کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا،آپ کی رحلت سے ہزاروں علماء و طلبہ یتیم ہوگئے تفصیلات کے مطابق جامعہ خیرالمدارس ملتان،جامعہ عمر بن خطاب اور جامعہ قاسم العلوم ملتان کے شیخ الحدیث اور نامور عالم دین مولانا یاسین صابر اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال فرما گئے-آپ گزشتہ کئ عشروں سے حدیث مبارکہ کی تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ملتان شہر ہی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے بزرگ ترین اساتذہ کرام میں شمار کیے جاتے تھے- آپ کے تلامذہ کی تعداد ہزاروں میں ہے- ناظم اعلیٰ وفاق المدارس اور رئیس جامعہ خیرالمدارس مولانا محمد حنیف جالندھری نے مولانا یاسین صابر کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ممتاز اور بزرگ علماء کرام کا دنیا سے رخصت ہونا قیامت کی نشانی اور ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے-انہوں نے کہا کہ مولانا یاسین صابر ایک ایسی ہستی تھے جو مرجع الخلائق تھے اور علم حدیث کی تدریس وتحقیق کے حوالے سے سب کی نگاہیں آپ کی ظرف اٹھتی تھیں-مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ حضرت شیخ الحدیث صاحب کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکے گا- مولانا جالندھری نے کہا کہ آج ہم سب تعزیت کے مستحق ہیں اور اللہ کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو درجات کی بلندی عطا فرمائیں اور امت کو اپنے اولیاء اور علماء کرام کے وجود سے محروم نہ فرمائیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر