افغانستان کے سابق وزیرمواصلات جرمنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے بن گئے

برلن(نیشنل ٹائمز)  افغان حکومت میں سابق وزیر مواصلات سید احمد شاہ سادات نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، سابق افغان صدر اشرف غنی کی حکومت میں وزیر مواصلات رہنے والے سید احمد شاہ سادات نے مشرقی جرمن ریاست سیکسونیا کے لیپزگ میں ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی میں پیزا ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام شروع کردیا ہے اور وہ اپنی سائیکل پر گاہکوں کو پیزا سپلائی کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق افغان وزیر نے دسمبر 2020 میں افغان حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد جرمنی کی ریاست سیکسونیا میں آگئے تھے، جہاں انہوں نے جرمن کمپنی ’’لائیف رینڈو‘‘ کے ساتھ پیزا کی ترسیل کا کام شروع کردیا۔ سابق وزیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جن میں وہ لیپزگ شہر میں سائیکل پر پیزا آرڈر سپلائی کرتے نظر آرہے ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق افغان وزیر کا کہنا تھا کہ اب وہ سادہ زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں نے ان پر استعفیٰ جمع کرانے کےلیے دباؤ ڈالا تھا، اور خود حکومتی اراکین بھی طالبان کی پیش قدمی و افغانستان پر ممکنہ کنٹرول کے خطرے اور غیرملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کے قریب آنے کے بعد ملک سے فرار کے منصوبے تیار کر رہے تھے جبکہ وزارت مواصلات سمیت دیگر وزارتوں کے سرکاری بجٹ میں لوٹ مار کرکے پیسے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔’’وہ چاہتے تھے کہ وزارتوں کا بجٹ اپنے قبضے میں لے کرملک سے بھاگ جائیں، اور جب میں نے لوٹ مار کے منصوبے میں حصہ لینے سے انکار کیا تو انہوں نے سازش شروع کردی اور مجھے استعفیٰ دینا پڑا۔ اس طرح میں فرار ہوکر لیپزگ آگیا۔ پیسے ختم ہوگئے تو ڈیلیوری سروسز کمپنی میں کام شروع کردیا،‘‘ شاہ سادات نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر