سوناکشی سنہا نے شادی کے خواہشمند مداح کو لاجواب کردیا

ممبئی: (نیشنل ٹائمز) بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے کر لاجواب کردیا۔اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں کے ذریعے تو اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی ہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کے 20 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور اکثر سوناکشی انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔گزشتہ روز اداکارہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دئیے۔ جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔ سوناکشی نے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش قبول نہیں کررہی۔واضح رہے کہ سلو میاں کے ساتھ فلم ’’دبنگ‘‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’بھوج‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر