تمام ادارے صرف مراعات یافتہ طبقے کیلیے کام کررہے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ تمام ادارے صرف مراعات یافتہ طبقے کے لیے کام کر رہے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس پر سماعت کی، سی ڈی اے کی جانب سے کچی آبادی کے مکینوں کی آبادکاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ متاثرین کو علی پور فراش میں پلاٹس دے رہے ہیں، ماڈل شیلٹر پراجیکٹ بنایا ہے اور چار آبادیوں کو وہاں پلاٹس بھی دیے ہیں، نالہ کورنگ کے کنارے بھی کچھ لوگوں نے غیر قانونی رہائش اختیار کر رکھی ہے، برسات میں سیلاب کی خدشے کے پیش نظر نالے کے بیڈ پر بیٹھنے والوں کو علاقہ چھوڑنے کا نوٹس دیا، جب بھی انفورسمنٹ والے جاتے ہیں یہ لوگ اسلحہ لے کر آ جاتے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آئینی عدالت کا کام کمزور طبقوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے، قانون کی نظر میں طاقتور اور کمزور سب برابر ہیں، آپ آئینی عدالت کے سامنے ہیں، پہلے یہ بتائیں کہ سی ڈی اے نے اپنی ذمہ داریاں کیوں نہیں نبھائیں؟ اگر سسٹم صحیح چل رہا ہو تو تجاوزات نہیں ہو سکتیں، ای الیون میں نالے پر تعمیرات سے تباہی ہو گئی، قانون کے نفاذ میں ناکامی پر کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں اور کس کے خلاف کارروائی کریں؟جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو یقینی بنانا تھا کہ کوئی غیر قانونی تعمیر نا ہو، جو لوگ نالوں کے کنارے آباد ہیں یہ تو ان کی اپنی سیفٹی کے لیے بھی خطرہ ہے، کل کو خدانخواستہ سیلاب آ گیا تو کون ذمہ دار ہو گا؟ تمام ادارے صرف مراعات یافتہ طبقے کے لیے کام کر رہے ہیں، آپ نے صرف چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے سارا سسٹم کرپٹ کر دیا ہے، اس دارالحکومت میں قانون کی حکمرانی کیسے ہو گی؟ کیا اسلام آباد عوام کے لیے ہے یا صرف مراعات یافتہ لوگوں کے لیے؟ عدالت نے واضح کیا ہے کہ صرف بڑے آدمی کی چیز کو ریگولرائز نا کریں، بلا تفریق قانون کا نفاذ کریں، 2017 کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد ہوتا تو ای الیون میں نالے پر تعمیرات سے تباہی نا آتی،اگر آپ کو کوئی ایکشن لینا ہے تو کسی امتیازی سلوک کے بغیر لیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کچی آبادیوں کا سروے کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر