امریکہ کا پاکستان کو فائزر ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکہ فائزر ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان بھیج رہا ہے،ویکسئن کی نئی کھیپ ملنےکے بعد امریکہ کی جانب سے پاکستان کو بھیجی جانے والی خوراکوں کی کل تعداد85 لاکھ قریب پہنچ جائے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ کوویکس گلوبل ڈسٹری بیوشن پروگرام کے ذریعے کووڈ 19 ویکسین کی 30لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان بھیجے گا،دونوں ممالک کی سائنسی ٹیموں اور قانونی و ریگولیٹری حکام نے مل کر کام کیا تاکہ فائزر اور جرمنی کی بائیو ٹیک کے ذریعے بنائی گئی 30 لاکھ چھ ہزار 900 خوراکوں کی فوری ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔عہدیدار نے کہا کہ بائیڈن ہیرس انتظامیہ سمجھتی ہے کہ اس وبائی مرض کا دنیا بھر سے خاتمہ ضروری ہے۔خیال رہے کہ یہ کھیپ امریکی ویکسین ڈپلومیسی کی کوششوں کا حصہ ہے جس میں درجنوں ممالک کو ویکسین بھیجی گئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ویکسین کی یہ خوراکیں عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام کوویکس پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔پاکستان میں کووڈ 19 سے کل 24 ہزار 923 اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 لاکھ 20 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں انفیکشن کی شرح میں اضافہ تیزی سے منتقل ہونے والے ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں سے اب تک صرف 6.2 فیصد کو مکمل ویکسین لگائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر