سلمان خان کو ایئرپورٹ پر روکنے والا سیکیورٹی اہلکار مشکل میں

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے سلو میاں کو ممبئی ایئرپورٹ پر تلاشی کے لیے روکنے والا سی آئی ایس ایف کا اہلکار مشکل میں پڑگیا۔الی ووڈ کے سلطان سلمان خان چند روز قبل اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے ممبئی ایئرپورٹ سے روس روانہ ہوئے تھے۔ تاہم روس جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار اے ایس آئی سومناتھ موہانتے نے سلومیاں کو سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا تھا۔سلیو میاں کو ایئر پورٹ پر روکنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سیکیورٹی اہلکار کی تعریفیں کررہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو انہیں ہیرو قرار دے رہے تھے، لیکن اب یہ اہلکار مشکل میں پڑگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی سومناتھ موہانتے کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ اس نے سلومیاں کو ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد ایک میڈیا تنظیم سے فون پر بات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق موہانتے کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ اس نے میڈیا سے بات چیت کی اور یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیارپورٹس میں مزید کہا جارہا ہے کہ اے ایس آئی موہانتے کا موبائل فون اس لیے ضبط کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے مزید بات چیت نہ کرسکے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سلمان خان اپنی ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لیے روس جانے کی غرض سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے جہاں مداحوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ان سے تصویر کی فرمائش کرنے لگے۔ جب ہجوم زیادہ بڑھ گیا اور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تو ایئرپورٹ پر موجود سی آئی ایس ایف کے اہلکار نے سلومیاں کو سیکیورٹی کلیئرنس کی تکمیل تک سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا تھا۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر