ابھیشیک بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کو فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن گزشتہ دنوں اپنی نئی آنے والے تامل فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں شدید چوٹ آئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے ابھیشیک اسپتال میں ہی موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی شیوتا بچن نندن ممبئی کے لیلا وتی اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے ابھیشیک بچن کی عیادت کی تاہم ابھیشیک کی بیوی ایشوریا رائے شہر سے باہر ہونے کے باعث اسپتال نہیں آسکیں۔واضح رہے کہ ابھیشیک ان دنوں اپنی نئی آنے والی تامل فلم کے ریمیک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم کے پروڈیوسر بھی خود ابھیشیک ہی ہیں تاہم فلم کے سیٹ پر حادثہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر