کووڈ سے صحتیاب ہونے والوں کو سائنسدانوں نے خوشخبری سنا دی

نیویارک(نیشنل ٹائمز)اگر آپ کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں اور پھیپھڑوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں تو ایسے مریضوں کے لیے سائنسدانوں نے ایک اچھی خبر سنائی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق ایسے مریض اگر بیماری سے مکمل صحتیاب ہوجائیں تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ ان کے پھیپھڑے طویل المعیاد نقصان سے محفوظ رہیں گے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔لویولا میڈیسین کی تحقیق میں کووڈ کے بغیر علامات والے، معتدل یا زیادہ بیمار ہونے والے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا اور بیماری سے صحتیابی کے بعد پھیپھڑوں پر مرتب اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی بھی مریض کے پھیپھڑوں کو ایسا دیرپا نقصان نہیں پہنچا جو براہ راست کووڈ 19 سے منسلک ہو۔محققین نے کہا کہ وبا کے آغاز سے ایک اہم سوال ابھر رہا تھا کہ کووڈ 19 سے تمام مریضوں کے پھیپھڑوں کو طویل المعیاد یا ہمیشہ کے لیے نقصان تو نہیں پہنچتا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق سے بغیر علامات والے مریضوں کی جانچ پڑتال کا موقع ملا اور مشاہدے سے اس سوال کے جواب کو جاننے میں مدد ملی۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کے پوسٹ مارٹم اور کووڈ سے قریب المرگ ہونے والے افراد پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں پھیپھڑوں کے سنگین مسائل کو دریافت کیا گیا تھا۔محققین نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیوں کچھ مریض مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں اور دیگر نہیں ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر آپ کووڈ 19 کے شکار ہوں اور مکمل صحتیاب ہوجائیں تو زیادہ امکان یہی ہے کہ پھیپھڑے بھی مکمل طور پر ٹھیک ہوجائیں گے اور کوئی مستقل نقصان نہیں ہوگا۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی اینالز آف تھراسز سرجری میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر