ڈاکٹرعافیہ صدیقی امریکی جیل میں قیدی کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہیوسٹن، ٹیکساس: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی ساتھی قیدی کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ امریکی جیل کارزویل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی جیل میں ایک قیدی کے حملے کے نیتجے میں زخمی ہوگئیں، اس حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے تصدیق کردی ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ خبر ملتے ہی ہمارے قونصل جنرل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت دریافت کرنے جیل پہنچے، جیل انتظامیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی پر جیل میں ایک قیدی نے حملہ کیا، عافیہ صدیقی کو گہرے زخم نہیں آئے اور ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان نے امریکا کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے اور واقعے کی شفاف و جامع تحقیق کے لئے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے، امریکی حکام سے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور عافیہ صدیقی کی مناسب دیکھ بھال کی جائے، جب کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی امریکی حکام سے رابطے میں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر