نائلہ کیانی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

دبئی(نیشنل ٹائمز )دبئی میں مقیم نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔نائلہ کیانی پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر اور پانچ سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم گلگت بلتستان میں واقع ہے اس کی بلندی 8 ہزار 35 میٹر ہے۔ایک انٹرویو میں نائلہ کیانی نے خلیج ٹائمز کو بتایا ، ‘گاشر برم دوم میری پہلی مہم تھی۔ 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کوہ پیمائی میں بہت اہم ہے کیونکہ ڈیتھ زون 8 ہزار کی سطح سے اوپر شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت سراہا گیا ہے۔نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ یہ کوہ پیمائی پرخطر اور چیلنجنگ تھی جب کہ کوئی بھی پاکستانی خاتون اب تک پاکستان کی پہلی پانچ بلندترین چوٹیاں سر نہیں کر سکی ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کی تعداد 14ہے جن میں سے زیادہ تر نیپال میں اور پانچ پاکستان میں ہیں۔نائلہ کیانی کاکہنا ہے کہ اپنے نام ریکارڈ بنانے کے بجائے ان کا ہدف ایک مشکل چوٹی کو سرکرنا تھا ۔ ‘میں شروع میں 7 ہزار میٹر کی چوٹی پر سر کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی کیونکہ اس میں چار سے پانچ ہفتے لگتے ہیں ۔ تاہم جب میں نے دیکھا کہ 8 ہزار میٹر کی چوٹی سر کرنے میں پانچ سے چھ ہفتے لگتے ہیں تو میں نے سوچا کہ 8 ہزار میٹر کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کیوں نہ کی جائے ۔یاد رہے کہ نائلہ کیانی کی ایک ویڈیو 2018 میں اس وقت وائرل ہوئی جب انہوں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ میں شادی کی تھی۔نائلہ کیانی کا مزید کہنا ہے کہ ان کا اگلا ہدف آئندہ برس ایک اور 8 ہزار میٹر سے زیادہ کی چوٹی سر کرنا ہے لیکن وہ چوٹی کونسی ہوگی اس کا نام بعد وہ بعد میں ظاہر کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ پاکستان کی تمام چوٹیوں کے ساتھ ساتھ مانٹین ایورسٹ کو سر کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر