ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت، فواد چودھری کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالف کردی ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے سے لوگ بھاری قیمت ادا کریں گے۔ زیادہ تر ججز ٹک ٹاک کےتکنیکی ورکنگ موڈیولزسے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ وزارت سائنس وٹیکنالوجی ٹیک موڈیولز پرعدلیہ کے ساتھ کام کرے گی۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز ٹک ٹاک پر بندش کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی پی ٹی اے پیش ہوئے۔ جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے ڈی جی سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟۔ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ۔ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں جس کے بعد عدالت نے آج سے ہی ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے حکم کے بعد گزشتہ رات پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر