یوٹیلٹی اسٹورز پر مزید اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا جبکہ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اور اچار مہنگے کیے گئے ہیں۔کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوڈر اور صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چائے کی پتی کے 950 گرام کے پیکٹ پر 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہارپک کی ایک لیٹر بوتل کی قیمت میں 49 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوڈر کے پیکٹ پر 50 روپے جبکہ زیتون کے تیل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے جبکہ ڈیڑھ لیٹر کولڈرنک کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چکن اسپریڈ میں 50 روپے فی لیٹر جبکہ مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اور کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر