ہیٹی، زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1ہزار941 ہوگئی

لیس سائیس ، ہیٹی(نیشنل ٹائمز) ہیٹی کے جنوب مغرب میں آنے والے طاقتور زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر1ہزار941 ہوگئی ہے ۔ملک کے شہری تحفظ کے ادارے نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ 7.2 شدت کے زلزلے میں کم از کم 9ہزار900 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ایجنسی نے کہا ہے کہ ہم نے 1ہزار941 اموات درج کی ہیں، ان میں سے جنوب میں 1ہزار597 ، گرینڈ اینس میں 205 ، نیپس میں 137 اور شمال مغرب میں 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔زیادہ تر افراد جنوبی علاقے میں زخمی ہوئے جہاں 80 فیصد سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔یہ زلزلہ ملک میں اب تک آنے والے سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے اور اس کے ساتھ ہی مکانات اور عمارتیں تباہ ہوئی جس کے نتیجے میں جزیرے کا ہسپتال نیٹ ورک ٹوٹ گیا ہے۔شہری تحفظ کے ادارے کے مطابق 84ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوئے اور تقریبا 60ہزارسے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شدید زلزلے کے بعد ہیٹی کے لیے عالمی ادارے کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ میرا ہیٹی کے لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں،ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور اس بحران سے نکلنے کے ہر قدم پر آپ کی مدد کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر