ای وی ایم سے انتخابات آسان اور شفاف ہوں گے، شبلی فراز

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی انتخابی سیاست اور طریقہ کار کو بدلنے کا تاریخی دن ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرپرستی میں ای وی ایم مشین تیار کرائی ہے ، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی، ای وی ایم سے انتخابات آسان اور شفاف ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی منشور میں کیا اہم وعدہ پورا کرنے جارہی ہے، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے کام کیا ہے۔ انہوںن ے کہا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرپرستی میں ای وی ایم مشین تیار کرائی ہے ، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں انتخابات تنازعات کا شکار ہوتے ہیں، اس سے پارلیمنٹ کا وقار مجروع ہوتا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مروجہ طریقہ کار سے انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری ہوگی ، ہم چاہتے ہیں الیکشن میں ہارنے والا اپنی ہار تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہی کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کرائے تھے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ای وی ایم کو استعمال کیلئے منظور کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے انتخابات آسان اور شفاف ہوں گے کیونکہ ای وی ایم مشین کو ہیک کرنا نا ممکن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کریں گے ، کئی ممالک نے تو ای وی ایم پر کام شروع بھی کردیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی ماڈل مشین بنائی ہے مالی معاملات ابھی زیر غور نہیں آئے، حتمی ووٹنگ مشین چننا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی سوچ والے ای وی ایم کے مثبت پہلوں کو نہیں دیکھ رہے، ای وی ایم مشین 90 دنوں میں تیار کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر