پاکستانی شہریوں کے NTN نمبر بھی چوری ہونے لگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بینک اکاؤنٹس کی خفیہ معلومات اور اے ٹی ایم پن کوڈ کے بعد اب پاکستانی شہریوں کے این ٹی این نمبر (نیشنل ٹیکس نمبر) بھی چوری ہونے لگے۔کراچی کی بزنس کمیونٹی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں ادائیگیوں کے حوالے سے مقامی اور غیر ملکی کمپنیز کے قانونی نوٹس ملنے لگے ہیں۔8 دسمبر 2020 کو یورپی ملک ہنگری کی کمپنی گرابوپلاسٹ نے پاکستانی کمپنی ذکا انٹرپرائز کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ اس نے ذکا انٹرپرائز کا 74836 یورو ادائیگی ہنگرین ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کو منتقل کردیا ہے، یہ خط ذکا انٹرپرائز کو ایم یوسف چیمبر شارع فیصل پر ارسال کیا گیا۔50 دن بعد ذکا انٹرپرائز کو ایک قانونی نوٹس لاہور کی لاء فرم سے موصول ہوا جس میں گرابوپلاسٹ کو ادائیگی کرنے کا تقاضہ کیا گیا جب کہ قانونی نوٹس ذکا انٹرپرائز کے مالک کو ان کے گھر پر موصول ہوا۔تاہم 22 روز بعد ذکا انٹرپرائز سے ہنگرین ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس پرائیوٹ لمیٹڈ اور پھر تقریباً تین ماہ بعد دبئی سے ایک کلیکشن کمپنی عتیق اللہ سے 74 ہزار یورو ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے۔لیکن ایک مسئلہ حل ہوا نہیں اور عتیق اللہ کو دبئی سے دو اور انوائسسز کی ادائیگی کی ای میلز ملیں۔عتیق اللہ کا حکومتی اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ایسے کیسز کو نمٹانے کا طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ یہ کسی اور کی پریشانی کا سبب نہ بنے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر