وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی افغانستان میں طالبان کی فتح پر قوم سے اظہارِ تشکر اور دعا کی اپیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے افغانستان میں طالبان کی فتح پر قوم سے اظہارِ تشکر اور دعا کی اپیل کی ہے،انہوں نے طالبان کی فتح کو امت مسلمہ کی اجتماعی فتح قرار دیا اور طالبان کی پرامن پیش رفت کو دانشمندی اور حکمت کی مثال قرار دیا،وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ دینی مدارس کے وابستگان نے اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے فتح مکہ کی یادیں تازہ کردیں،وفاق المدارس کے قائدین نے قوم سے اپیل کی کہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں تاکہ طالبان کو استحکام نصیب ہو اورامت کو اسلامی نظام کی بہاریں دیکھنا نصیب ہوں تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق ،مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے افغانستان میں طالبان کی فتح پراظہار تشکر اور دعا  کی اپیل کی ہے،وفاق المدارس کے قائدین نے طالبان کی فتح کو امت مسلمہ کی اجتماعی فتح قرار دیا-انہوں نے کہا کہ طالبان کی فتح اللہ ربّ العزت کی مددو نصرت کا کرشمہ ہے-وقت نے ثابت کر دیا کہ جارحیت اور ظلم کو بالآخر شکست سے دوچار  ہونا پڑتا ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے طالبان کی پرامن پیش رفت کو حکمت و بصیرت کی مثال قرار دیا اور کہا کہ طالبان نے عام معافی اور درگزر کا اعلان کر کے جس طرح اسوہ حسنہ ہر عمل کیا اس نے فتح مکہ کی یاد تازہ کر دی ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے قوم سے اپیل کی کہ وہ طالبان کی فتح پر شکرانے کے نوافل ادا کریں اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں کہ اللہ ربّ العزت ہر قسم کی بدامنی اور خون خرابے سے حفاظت فرمائیں اور اسلامی نظام کی بہاریں دیکھنا نصیب فرمائیں اور دشمن کی ہرقسم کی چالوں کو ناکامی سے دوچار فرمائیں۔ آمین
جاری کردہ: عبدالقدوس محمدی میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر