کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کا ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا۔ملک چھوڑنے کے بعد اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ہے کہ انہوں نے خونی سیلاب روکنے کے لیے افغانستان چھوڑا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ہو جاتا۔ جس کی وجہ سے بڑی انسانی تباہی ہوتی۔ اشرف غنی نے کہا کہ میں نے افغانستان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 20 سال وقف کیے ہیں اپنے پیارے ملک کو چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے بندوق اور تلوار سے جنگ جیتی ہے تاہم اب طالبان عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔
افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کا ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا



