مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو کامیابی پر مبارکباد، تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں تحریک اسلامی طالبان افغانستان کی بیس سالہ طویل جہاد کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک اسلامی طالبان کے امیر مولوی ہیبة اللہ اور ان کے تمام رفقاء کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمعیت نے روز اول سے امریکا اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز جب کہ طالبان کی مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا، مخلصانہ قربانیوں کے بعد اللہ تعالی کی مدد اور تائید سے طالبان نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں سے آزاد کرادیا ہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص اور امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہیں، طالبان قیادت نے فتوحات حاصل کرنے کے بعد امن ، خیر سگالی اور مفاہمت کی پالیسی کے ساتھ جس نئے نظام کے آغاز کیا ہے، جمعیت اسے قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے، ہم توقع رکھیں گے کہ اسی خلوص ، اورتدبر کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ذریعہ ایک پر امن اور مستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر