ملالہ کا فواد چودھری سے رابطہ، افغانستان میں خواتین کے حقوق پر عالمی تحفظات پر گفتگو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی۔ ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت 6 ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر