مجھے دو سال تک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا: جمائما گولڈ اسمتھ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُنہیں دو سال تک ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کیا تھا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک برطانوی خاتون صحافی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مرد یہ سمجھ سکتا ہے کہ ہم عورتیں بچپن سے ہی اپنے خوف کو کیسے دبا کر رکھتی ہیں۔‘صحافی نے لکھا کہ ’میں 14 سال کی عُمر سے چابیاں اپنے پاس رکھتی ہوں اور اب بھی یہی سوچتی ہوں کہ اگر کوئی مجھے ہراساں کرے گا تو کیا مجھے چِلانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔‘خاتون صحافی کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈاسمتھ نے لکھا کہ ’جی ہاں، کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو پیدل چلنے کے خوف کی وجہ سے بنا کسی ڈر کے ٹیکسی کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ٹیکسی میں سفر کرنا ہر بار محفوظ نہیں ہوتا ہے۔‘جمائما نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ میں سے کتنے لوگوں کو دورانِ سفر مرد ٹیکسی ڈرائیور سے ڈر لگا ہے؟‘انہوں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے دو سال تک ہراساں کیا۔‘واضح رہے کہ اس سے قبل جمائما نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ جب وہ پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئیں تو اُنہیں بھی وہاں دیگر پاکستانیوں کی طرح امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں: عاصم افتخار
امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے: صدر ٹرمپ
یمنی سرحد سے متصل 2 علاقوں سے حملوں کا خدشہ، سعودی شہریوں کو الرٹ جاری
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ویمنز ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کے ساتھ امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، دفاع پر مجبور ہوا: مسعود پزشکیان
موٹرسائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر