مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے 40 لاکھ سے زیادہ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل دیے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے 40 لاکھ سے زیادہ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل دیے گئے۔ کشمیریوں کی جانب سے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 74 سالوں سے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 40 لاکھ سے زیادہ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل دیے ہیں۔ مشال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو پیغام بھیجوایا جائے اور پوچھا جائے کہ بھارت کو کیسے سلامتی کونسل کی صدارت ملی؟۔اپنے خطاب کے دوران مشال ملک نے یہ بھی بتایا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر