طالبان نے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول حاصل کر کے جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا

کابل ( نیشنل ٹائمز) طالبان نے کابل کے مضافات میں واقع بگرام ائیر بیس کا کنٹرول حاصل کر کے جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔دی گارڈین کے مطابق کل رات افغان حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہے، تاہم آج افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام قیدیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔افغان فورسز نے بگرام ایئر بیس کی جیل سے 5 ہزار قیدیوں کو طالبان کے حوالے کیا۔دی گارڈین کے مطابق افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرکاری فوجیوں نے بگرام ایئر بیس کو طالبان کے حوالے کر دیا ہے۔ اس ائیر بیس کی جیل میں 5 ہزار قیدی موجود تھے جن میں طالبان اور داعش کے باغی شامل تھے ۔ ایک افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ بگرام ایئر بیس پر موجود قیدیوں کی رہائشی فورسز نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں، بگرام کے ضلعی سربراہ درویش رؤفی نے کہا کہ امریکی اڈہ باغیوں کے حوالے کر دیا گیا، اس جیل میں طالبان اور اداعش گروپ کے جنگجو تھے۔امریکی سفارت کاروں کو سفارت خانے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل ایئر پورٹ پہنچایا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر