شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے ٹرک کا سلنڈر پھٹنے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق

کراچی: (نیشنل ٹائمز)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے ٹرک کا سلنڈر پھٹنے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں شہزور ٹرک کا سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حادثے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق بلدیہ واقعہ دہشت گردی نہیں حادثہ ہے، حادثہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر