انشااللہ سینیٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اورڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔44 سینیٹرز ظہرانے کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، صادق سنجرانی ،فیصل سبزواری ،ملک عامر ڈوگر ، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، شفقت محمود اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھےوزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے نومنتخب سینیٹرزکوووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے، حکومتی واتحادی نومنتخب سینیٹرز ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں ، انشااللہ سینیٹ کایہ معرکہ ہم جیتیں گے۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی کا اختیار دے دیا تھا۔اتحادی قیادت نے ایوان بالا میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سے متعلق وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کا اعادہ کیا، اور ملک کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔اتحادیوں نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھرپور انداز سے لڑنے کا فیصلہ کیا، اتحادی قیادت نے کہا وزیر اعظم ڈپٹی چیئرمین کے لیے جسے بھی نامزد کریں گے، وہ فیصلہ ہمیں قبول ہوگا۔



  تازہ ترین   
بحیرہ احمر کے راستے پاکستان کیلئے سعودی خام تیل کی ترسیل دوبارہ شروع
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
طالبان دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی ختم کریں، اسحاق ڈار کا مطالبہ
ایران کے پڑوسی ممالک کا کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتکاری عمل کی بحالی پر زور
خیبرپختونخوا کے حالات خراب ہیں، گورنر راج پر غور ہو رہا ہے: بیرسٹر عقیل
موٹروے سمیت اہم قومی شاہراہیں آج شام سے ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر