برطانوی وزیراعظم کا افغانستان پر پھر سے عالمی جنگ مسلط کرنے کا عندیہ

لندن(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ یا کسی بھی اور طاقت کو ملٹری آپریشن کے ذریعے افغانستان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے سفارت کاروں کی واپسی کے باوجود کابل حکومت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ افغان جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم خطے میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی افزائش گاہ بننے سے روک سکتے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمیں برطانیہ یا کسی اور طاقت کے افغانستان کے ملٹری یا جنگی حل سے متعلق استعداد پر حقیقت پسند ہونا چاہیئے۔وزیراعظم بورس جانسن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برطانیہ افغانستان میں اپنے کردار خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں “انتہائی فخر” محسوس کرتا ہے اور ہمیں اب افغانستان سے منہ نہیں موڑنا چاہیئے۔بورس جانسن نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے حکام کابل جائیں گے جہاں وہ برطانیہ کی مدد کرنے والے شہریوں اور افغانی مترجموں کی برطانیہ منتقلی کے انتظامات کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے اپنے 3 ہزار سفارت کاروں اور شہریوں کی افغانستان سے بحفاظت وطن واپسی کے لیے 600 فوجی اہلکار بھیجے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر