بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے مضحکہ خیز بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے بھارت کے داسو حملے میں ملوث نہ ہونے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے داسو دہشت گرد حملے میں ملوث نہ ہونے کا مضحکہ خیز بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد مرتبہ یہ ناقابل تردید شواہد سامنے لاچکا ہے کہ بھارت پاکستان میں نہ صرف دہشت گردی کرانے بلکہ اس کی منصوبہ بندی، معاونت و مدد اور سرپرستی میں بھی ملوث ہے۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ برس عالمی برادری کو اس ضمن میں ٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات فراہم کرچکے، حال ہی میں لاہور حملے میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی ہم نے پیش کیے ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈر کلبھوشن یادیو ہے جو مارچ 2016 میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو استعمال کرنا بند کرے، پاکستان خطے کے امن وسلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والی بھارتی فتنہ انگیزیوں کو بے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی جدید ریاست اپنے آپ سے اتنی متصادم نہیں جتنی کہ بھارتی ریاست ہے، نام نہاد ’سب سے بڑی جمہوریت‘ کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، ’ہندوتوا‘ نظریے کے پیروکار اور نفرت اور تشدد کو ہوا دینے کا عمل شرمناک ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 1947ء میں آزادی کے پس منظر میں پیش آنے والے المناک واقعات اور بڑے پیمانے پر ہجرت کی بجائے تصویر کا یکطرفہ رخ پیش کیا جاتا ہے، تاریخ کو مسخ کرنا اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کی خاص خوبی ہے، پرانے زخموں کو بھرنے کی بجائے نفرت کے بیج بوئے جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر