قائد اعظم کی دستور ساز اسمبلی میں برداشت اور عدم تشدد برابری مساوات کی تقریر آج بھی مشعل راہ ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیغام میں کہا کہ قائد اعظم اور رفقا کار کی جمہوری جدوجہد سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ظہور پزیر ہوا ،قائد اعظم کی دستور ساز اسمبلی میں برداشت اور عدم تشدد برابری مساوات کی تقریر آج بھی مشعل راہ ہے، نیئر بخاری نے کہا کہ زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی راہ روکنا قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ہے ،قائد اعظم نے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کو زہر قاتل قرار دیا تھا، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کو جمہور کے نمائندگان کا مرکز و محور بنایا ’’پارلیمنٹ کو عزت دو ‘‘مشن پر کاربند رہیں گے ،آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور جمہوریت کی مضبوطی کا مشن جاری رہے گا،پیپلز پارٹی بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت میں شانہ بشانہ ہے ، انہوں نے کہا کہ 14اگست آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور عوامی جمہوری حکمرانی یقینی بنانے کی تجدید عہد کا دن ہے ۔



  تازہ ترین   
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر