’پاکستان نے بارہا کہا امریکا افغان مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش کرے پھر انخلا کرے‘

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان حکومت کی ناکامی کا ذمہ دار نہیں ہے، پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا کو افغان حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ اربوں ڈالر کہاں گئے؟ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازع کا صرف سیاسی حل ہے، وزیراعظم بار بار کہتے رہے کہ امریکا افغانستان میں اپنی موجودگی کے دوران سیاسی حل کی کوشش کرے اور پھر ذمہ داری سے انخلا کرے لیکن جو کچھ ہوا وہ اس کے برعکس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کابل حکومت کے سکیورٹی انفراسٹرکچر کے غیر فعال ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، کابل حکومت کو ٹوئٹر پر پاکستان مخالف مہم چلانے کی بجائے لڑنے پر توجہ دینی چاہیے۔مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغان ہمارے بہن بھائی ہیں مگر پاکستان مزید افغان مہاجرین نہیں لے سکتا، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے اور مسئلے کا حل نکالے۔معید یوسف کا کہنا تھا افغان مسئلے کے سیاسی حل میں ایک بار پھر روح پھونکی جائے، اس میں امریکا کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کے بس میں جو کچھ ہوا وہ کرے گا۔



  تازہ ترین   
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر