فیاض الحسن چوہان پھر ترجمان پنجاب حکومت مقرر، بقیہ تمام ترجمانوں کی چھٹی

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کوایک بار پھر بطور ترجمان پنجاب حکومت ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جبکہ کابینہ میں نئے شامل ہونے والے اسد کھوکھرکو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر جیل خانہ جات کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔وزیر جیل خانہ فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ترجمان کی اضافی ذمہ داری دئیے جانے پر اعلی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کرنے کے بعد بقیہ تمام ترجمانوں کو فارغ کر دیا ہے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔انہوں نے کہاکہ بطور ترجمان حکومت بزدار حکومت کی کامیابیاں عوام کے سامنے لانا میرا بنیادی ایجنڈا ہے،بزدار حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔علاوہ ازیں پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزیر ملک اسد کھوکھر کو ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا۔وزیر اعلی کی منظوری کے بعد اسد کھوکھر کو محکمہ الاٹ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔اسد کھوکھر نے دس اگست کو وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔



  تازہ ترین   
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر