طالبان کا افغانستان کے 18صوبوں پر کنٹرول ،ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان بھی گرفتار

جکابل(نیشنل ٹائمز)طالبان نے افغانستان کے 18صوبوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے،افغانستان کے تمام صوبوں کی کل تعداد34ہے اورتازہ صورتحال کے مطابق افغان طالبان کو اب ملک کے تمام صوبوں میں سے آدھے سے زیادہ پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے،ایک اورپیشرفت میں ہرات کے سابق گورنر اسماعیل خان جنہوں نے طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھاتے تھے نے جمعہ کو اپنے آپ کو طالبان کے حوالے کر دیا،طالبان نے اسماعیل خان کی وڈیواورتصاویر میڈیا کو جاری کردیں،طالبان کے کنٹرول میں جانے والے شہروں میں،قندھار،ہلمند،غور،زابل، قندوز، سرِ پل، تالقان، سمنگان، شبرغن، زرنج، غزنی، ہرات، جوزجان، بادغیس ،تخار،نمروزاورارزگان،شامل ہیں۔ادھرافغان سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے طالبان نے جنوبی افغانستان کے صوبے ھلمند کے صدر مقام لشکر گاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ طالبان نے وسطی افغانستان کے صوبے غور پر بھی کسی مزاحمت یا لڑائی کے بغیر قبضہ کر لیا ہے۔ شہر کا کنڑول سنبھالنے کے بعد طالبان نے وہاں متعین افغان فوجیوں، سیاسی عمائدین اور کابل حکومت کو جوابدہ انتظامیہ کے عہدیداروں کو حفاظت کے ساتھ علاقے سے نکلنے کی اجازت دے دی۔ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ طالبان نے لشکر گاہ کو خالی کروانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد پھر وہاں 48 گھنٹے کے لیے فائر بندی کا اعلان کر دیا گیا تاکہ اشرف غنی کی حامی فوج اور سول انتظامیہ کے عہدیدار کو شہر سے باہر جانے کا محفوظ راستہ دیا جا سکے۔افغانستان کے وسطی علاقے غور کے گورنر زلمے کریمی نے بتایا کہ طالبان جنگجوئوں نے جمعہ کی صبح کسی مزاحمت کے بغیر غور صوبے کے صدر مقام چغچر کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ادھر طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا۔غزنی اور ہرات مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں جا چکے ہیں جس کے بعد طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔طالبان کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور طالبان کابل سے صرف 130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔طالبان اب شمالی افغانستان کے بیشتر حصے اور ملک کے تقریبا ایک تہائی علاقائی دارالحکومتوں پر قابض ہیں۔قندھار پر قبضہ طالبان کی بڑی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ یہ شہر کبھی طالبان کا گڑھ تھا۔ اور ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر حکمت عملی کے لحاظ سے اہم شہرہے۔افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی میں گذشتہ چند دن کے دوران تیزی دیکھی گئی ہے اور انھوں نے ایک ہفتے میں 12 اہم شہروں پر قبضہ کرلیا ہے۔طالبان کے کنٹرول میں جانے والے شہروں میں،قندھار،ہلمند،غور،زابل، قندوز، سرِ پل، تالقان، سمنگان، شبرغن، زرنج، غزنی، ہرات، جوزجان، بادغیس ،تخار،نمروزاورارزگان،شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر