بیرون ملک مقیم 25نوجوان پاکستانیوں کو خدمات کے اعتراف پر وزیرخارجہ کی آنرز لسٹ میں شامل کرلیاگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بیرون ملک پاکستانیوں تک رسائی کے اقدام کے تحت 14 اگست پر یوم جشن آزادی کی مناسبت سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 25 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں وزیر خارجہ کی ’آنرزلسٹ‘ کی اشاعت دوم میں شامل کیاہے۔ اسی اقدام کے تحت اشاعت اول (2020) میں ان بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کیاگیا تھا جنہوں نے کورونا وبا کے دوران انسانیت کے لئے غیرمعمولی خدمات انجام دی تھیں۔ رواں برس ”40 سال سے کم عمر رہنما‘ کے عنوان سے دنیا بھر میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے نوجوان پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کیاگیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لئے انتخاب ان شخصیات کے پیشہ وارانہ قیادت کے بھرپور تخلیقی ریکارڈ، خدمات عامہ، سائنس وایجادات، کاروبار، کھیل، فنون لطیفہ اور ثقافت کے شعبوں میں غیرمعمولی خدمات وکارگزاری کی بنیاد پر کیاگیا۔ وزارت خارجہ کے زیراہتمام منعقدہ ’ویبنار‘ میں ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے والی شخصیات سے نشست میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان شخصیات نے نہایت کم عمری میں اتنی بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں، یہ امر نہایت متاثر کن ہے۔ یہ نوجوان پاکستانی وطن عزیز کے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 90 لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے حقیقی سفیر ہیں۔ وزیر خارجہ کی ’آنرزلسٹ‘ (فہرستِ افتخار)سال 2020 میں ’وژن فارن آفس‘ کے تحت جاری کی گئی تھی جس کا مقصد کلیدی سٹیک ہولڈرز تک رسائی اور ان کے ساتھ رابطوں کو وسعت دینا تھا۔ فہرستِ افتخار اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی کاوشوں سے متعلق خلاصہ وزارت امور خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ www.mofa.gov.pk پر دستیاب ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر