دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،سی پیک،کورونا ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کورونا کے دوران چینی تعاون اورویکسین کی فراہمی پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سی پیک خطے میں تبدیلی کےلیے بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اورچین سی پیک کی بروقت تکمیل کےلیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر