سری نگر (نیشنل ٹائمز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کلگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ وادی کے ضلع کلگام کے علاقے میر بازار میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو مارنے کے لیے غاصب فوج نے عمارت کو کیمیکل دھماکے سے اڑا دیا۔ علاقے میں کشمیریوں نے بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین پر بھارتی فوج نے فائرنگ اور پیلٹ گن کے کارتوس چلائے، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 کشمیری شہید



