بلاول بھٹو کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر عمل کرنا چاہیے: ن لیگ متفق، ذرائع

لاہور: (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کی پیشکش پر ن لیگی قیادت کی مشاورت جاری ہے۔ مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی کی اکثریت بلاول بھٹو کی ان ہاوس تبدیلی کی تجویز پر متفق ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اکثریت کی تجویز ہے کہ بلاول بھٹو کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز پر عمل کرنا چاہیے۔ لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو اپنی آرا سے آگاہ کرنا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام بے چینی سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، اگر عوامی مسائل پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو اگلا الیکشن بھی ہمارا نہیں ہوگا، حکمران اتحاد میں شدید اختلافات چل رہے ہیں، ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیں مرکز اور پنجاب میں اعلیٰ عہدے دینے کو تیار ہے، موقع سے فائدہ اٹھانا موجودہ وقت اور سیاست کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں کو ن لیگ کے قائد سے مشاورت کا کہہ دیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر