5 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ کس نےلی؟ ایف بی آرکا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو نام بتانے سے انکار

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کھانے پینےکی اشیا درآمد کرکے 5 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والے شخص کا نام بتانے سے انکار کردیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویرحسین کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ فوڈانڈسٹری کے نام پر مینو فیکچرر کے طورپراشیا درآمدکی گئی اورکھانے پینے کی 5 اشیا کا خام مال درآمد کرکے ٹیکس استثنیٰ لیا گیا، اس میں5 ارب کی ٹیکس چوری شامل ہے۔
اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث شخص کانام بتانے سےگریز کیا اور کہا کہ قانون کے تحت ٹیکس دہندہ کا نام ظاہر نہیں کر سکتے۔
مسلم لیگ ن کے ایاز صادق نے کہا کہ آپ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی ٹیکس معلومات کس قانون کے تحت ظاہر کیں ؟
حکومتی رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ہر چیز کا جواب دینے کے پابند ہیں،ایک گھنٹے سے ٹیکس نادہندہ کا نام پوچھ رہا ہوں لیکن نہیں بتایا گیا، آپ کمیٹی کی اتھارٹی پر سوال نہیں اٹھا سکتے، یہ زیادتی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیا کہ ہم براہ راست ٹیکس دہندہ سے رابطہ نہیں کر سکتے، 30 دن کا وقت دیں۔
کمیٹی کے ارکان نےکیس قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجنے کی سفارش کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر