طالبان نے ہرات شہر کے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر بھی قبضہ کر لیا

کابل: (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ جنگجوؤں نے ہرات شہر کے تاریخی قلعے اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا ہے۔
افغنستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکی سفارتخانہ نے اپنے تمام شہریوں کو فوری افغانستان سے نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔ تاہم جو امریکی فوری طور پر ٹکٹ نہیں خرید سکتے وہ امریکی سفارتخانہ سے رابطہ کریں۔طالبان نے اہم شہر غزنی پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ طالبان کا ایک ہفتے سے کم وقت میں دسویں صوبائی دارالحکومت پر قبضہ ہے۔ طالبان نے شہر کے کئی اہم علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جن میں گورنر آفس، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور جیل شامل ہیں۔ شہر کے کئی مقامات پر لڑائی جاری ہے لیکن صوبائی دارالحکومت کا زیادہ تر حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔
اب طالبان کی نگاہیں شمالی کے سب سے بڑے شہر مزار شریف پر ہیں جو روایتی طور پر طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ روز طالبان نے قندھار میں جیل پر قبضہ کرکے سینکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔
دوسری جانب افغان حکومت نے طالبان کو جنگ بند کرنے کے بدلے میں اقتدار میں شراکت کی پیشکش کر دی ہے۔ اس پیشکش کے تحت طالبان ملک میں تشدد بند کرنے کے بدلے میں اقتدار میں شریک ہو سکتے ہیں۔
طالبان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں فی الوقت اس بات کا علم نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر