’مریم نواز لندن روانگی کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کررہیں‘

مریم نواز پاکستان میں رہ کر حالات کا مقابلہ کریں گی: پولیٹیکل سیکرٹری
لاہور: مریم نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری نے لیگی رہنما کی جانب سے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے لندن روانگی کے سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے لندن جانے کے لیے کسی بھی عدالت سے رجوع نہیں کر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مریم نے بیٹے کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے
انہوں نے کہا کہ کہا کہ مریم نواز اپنی ٹوئٹ میں بھی واضح کرچکی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے کسی سے اجازت نہیں مانگیں گی، انہوں نے پہلے بھی پاکستان میں رہ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گی۔
واضح رہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے ہوئی ہے، فیملی نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں اور یہ شادی دو ہفتوں کے بعد لندن میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں دلہے کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر)صفدر شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لندن آنے کیلئے مریم اورکیپٹن(ر)صفد حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات، امن کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مذاکرات کا دوسرا دور یقینی بنانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیں گے: عطاء اللہ تارڑ
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کی کوئی اہمیت نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر
جنگ کیلئے تیار، جنگ بندی کے دوران صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: سینٹ کام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر